Urdu news

Tuesday, 17 January 2023

لاہوریوں کو شاہراہوں پر کچرا پھینکنے پر مقدمات، گرفتاریوں کا سامنا کرنا پڑے گا

لاہور میں شہریوں کو دکانوں اور گاڑیوں سے شاہراہوں پر کچرا پھینکنے پر مقدمات اور گرفتاریوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی (ایل ڈبلیو ایم سی) کے سی ای او عنان قمر کا کہنا ہے کہ سیف سٹی، اایکسائز ڈیپارٹمنٹ اور پولیس کے درمیان معاملات طے پاگئے ہیں۔

عنان قمر کا کہنا ہے کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے زونل سطح پر ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں جبکہ ملتان چونگی ایک درجن سے زائد مقدمات درج کردیئے گئے ہیں۔

ایل ڈبلیو ایم سی کے سی ای او کا کہنا ہے کہ گاڑیوں کے اندر سے کوڑا پھینکنے والوں کو سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے مانیٹر کیا جائے گا جبکہ ایکسائز ڈییارٹمنٹ سے گاڑی کا ریکارڈ لیکر مالکان کو جرمانے اور مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

عنان قمر کا کہنا ہے کہ تمام محکموں نے لاہور کو صاف رکھنے کیلئے ملکرکام کرنے کا عزم کرلیا ہے۔

The post لاہوریوں کو شاہراہوں پر کچرا پھینکنے پر مقدمات، گرفتاریوں کا سامنا کرنا پڑے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/yt6efL9

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...