Urdu news

Sunday, 15 January 2023

بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا، بلاول

لاہور: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے دعویٰ سامنے آیا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا۔  

واضح رہے کہ کراچی اور حیدر آباد میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے نتائج موصول ہونے کا سلسلہ جاری ہے اور دیگر سیاسی جماعتوں کی جانب سے بھی جیت کے دعوے کیے جارہے ہیں۔

تاہم سماجی روابط کی ویب سائٹ پر چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ٹوئٹ کیا کہ ’پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کا میدان مار لیا۔

علاوہ ازیں پیپلز پارٹی کے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بھی کہا گیا کہ جامشورو کے بلدیاتی انتخابات میں 15 انتخابی نشستیں پیپلز پارٹی نے جیت لی ہے۔

 

 

The post بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا، بلاول appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/I5nefN9

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...