Urdu news

Monday, 16 January 2023

کراچی میں سردی کی نئی لہر 21 اور 22 جنوری سے داخل ہوگی

  کراچی: شہر میں 21 اور 22 جنوری سے سردی کی نئی لہر داخل ہوگی جو کہ خشک موسم کا سبب بنے گی۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردار سرفراز کے مطابق سردی کی ایک نئی لہر کے دوران کراچی بلوچستان کی سرد ہواؤں کے لپیٹ میں رہے گا اور اس دوران معمول سے تیز شمال مشرقی ہوائیں چل سکتی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں نئی لہر کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے جبکہ یہ مغربی سلسلہ 18 جنوری کی رات سے بلوچستان میں داخل ہوگا اور اس کے زیر اثر بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

کراچی سمیت سندھ بھر میں سردی کی حالیہ لہر 24 گھنٹوں تک برقرار رہ سکتی ہے جبکہ کل سے سردی کی شدت میں بتدریج کمی آنا شروع ہوگی۔

شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

The post کراچی میں سردی کی نئی لہر 21 اور 22 جنوری سے داخل ہوگی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/WqUKizF

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...