لاہور: جوہر ٹاؤن ڈولفن اسکواڈ نے ہیکرز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اے ٹی ایم ہیکر کو گرفتار کرلیا۔
ڈولفن اسکواڈ نے پی آئی اے روڈ پر ATM ہیک کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ ملزم ATM ہیک کر کے کیش نکالنے کی کوشش کررہا تھا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق گرفتارملزم کے قبضہ سے ہیکنگ ڈیوائس اور مخصوص ٹولز برآمد کرلیے گئے۔
ایس پی ڈولفن نے بتایا کہ ملزم وقاص کو مزید تفتیش کے لیے تھانہ ستوکتلہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ڈولفن اسکواڈ کے اہلکار چاق و چوبند ہیں اور مستعدی کے ساتھ اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔
The post لاہور میں اے ٹی ایم ہیک کرنے کی کوشش ناکام، ہیکر گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/0QwoSn7
No comments:
Post a Comment