اسلام آباد: الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس میں اہم پیش رفت ہوگئی۔ پولیس نے فواد چوہدری کا جسمانی ریمانڈ مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج کردیا۔
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس کی سماعت ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا
پولیس نے فیصلے کے خلاف سیشن جج کے سامنے اپیل دائر کرتے ہوئے استدعا کی کہ جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص احمد راجہ کا فیصلہ کالعدم قرار دیکر فواد چوہدری کا مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
پراسیکیوٹر نے کہا کہ ہم نے فوٹو گرائیمٹری ٹیسٹ اور ریکوریز کرنی ہیں ، عملی طور پر ہمیں ایک دن کا ریمانڈ ملا تھا تفتیش مکمل نہیں ہو سکی۔
یاد رہے کہ جوڈیشل مجسٹریٹ نے فواد چوہدری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرکے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔
The post فواد چوہدری کا جسمانی ریمانڈ مسترد ہونے کا فیصلہ چیلنج appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Bai0JHA
No comments:
Post a Comment