Urdu news

Tuesday, 17 January 2023

تحریک انصاف 33 نشستوں پر الیکشن لڑے گی،عمران خان امیدوار ہوں گے: فواد چوہدری

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے استعفوں کی بعد خالی ہونے والی تمام نشستوں پرالیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔

فواد چوہدری نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ تحریک انصاف 33 نشستوں پر انتخابات لڑے گی اور اس کے امیدوار عمران خان ہوں گے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے گزشتہ روز پی ٹی آئی کے 34 اراکین اور عوامی مسلم لیگ کے شیخ رشید استعفے منظور کیے تھے جس کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان نے اراکین کو ڈی نوٹیفائی کردیا تھا۔

ڈی نوٹیفائی کیے جانے والے اراکین میں پرویز خٹک، شہریار آفریدی، علی امین گنڈا پور، شیخ رشید، فواد چوہدری، حماد اظہر ،شاہ محمود قریشی، قاسم سوری، علی زیدی، مراد سعید، زرتاج گل، غلام سرور خان اور نور الحق قادری وغیرہ شامل ہیں۔

The post تحریک انصاف 33 نشستوں پر الیکشن لڑے گی،عمران خان امیدوار ہوں گے: فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/iWrT3X2

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...