اسلام آباد/ پشاور: وزیراعظم محمد شریف نے اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان سے ملاقات کی اور اُن کی خدمات کو سراہا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف کی اسکواش کے سابق عالمی چویمپئن جان شیر خان سے ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے اسکواش چیمپئن کی صحت کے حوالے سے دریافت کیا۔
وزیراعظم نے جان شیر خان سے کہا کہ ’آپ نے پاکستان کا نام روشن کیا ہے، پوری قوم کو آپ پر فخر ہے، ملک میں اسکواش کے کھیل کو مقبول بنانے اور اس کھیل کے فروغ کے لئے آپ کی خدمات قابل قدر ہیں‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو کھیلوں کے میدان اور اسپورٹس کی بہترین سہولیات کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہیں۔
The post وزیراعظم سے اسکواش کے سابق عالمی چیمپئن جان شیر خان کی ملاقات appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/uoDNGy7
No comments:
Post a Comment