Urdu news

Saturday, 21 January 2023

پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن مشترکہ میئر کراچی لانے پر متفق

  کراچی: مسلم لیگ ن نے میئر کراچی کے لیے پاکستان پیپلزپارٹی کی حمایت کا اعلان کردیا، دونوں جماعتوں کے درمیان کراچی پر حکمرانی کرنے پر اتفاق بھی ہوگیا۔

مسلم لیگ ن کے وفد سے ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اور پیپلزپارٹی کراچی کے صدر سعید غنی نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے میئر کراچی کے معاملے پر تعاون کا یقین دلایا اور مشترکہ میئر لانے پر اتفاق کیا، ہم میرٹ پر شیر کا میئر لائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ساتھ کام کرنا پہلی ترجیح ہے، پیپلزپارٹی کراچی کی سب سے بڑی جماعت ہے ، اسلیے میئر کا حق بھی ہمارا ہی ہے۔

مزید پڑھیں: میئر کراچی کیلیے جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی میں مذاکرات، مشترکہ کمیٹی قائم

ن لیگ کے رہنما شاہ محمد شاہ نے کہا کہ کراچی کی تعمیر و ترقی کیلیے پیپلزپارٹی کے ساتھ ملکر چلیں گے، امید ہے دیگر جمہوری طاقتیں بھی ہمارا ساتھ دیں گی۔

The post پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ن مشترکہ میئر کراچی لانے پر متفق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/mF4qG3L

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...