اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نئے سال 2023 کے پہلے ماہ جنوری 2023کیلیے ٹیکس وصولیوں کا ہدف 533.453ارب روپے جبکہ نئے سال کی پہلی سہہ ماہی (جنوری تا مارچ2023) کیلیے 1744.361 ارب روپے مقرر کر دیا ہے۔
’’ایکسپریس‘‘ کو دستیاب دستاویز کے مطابق جنوری کیلیے مقرر کردہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے کیلئے 23.8 فیصد جبکہ (جنوری تا مارچ2023) کیلیے مقرر کردہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے کیلیے 19.8فیصد ریونیو گروتھ درکار ہوگی۔
جنوری2023 کیلیے 533.453ارب روپے کا ہدف حاصل کرنے کیلیے انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی پر مشتمل ان لینڈ ریونیو ٹیکسوں کی مد میں مجموعی طور پر 438.953ارب روپے اکٹھے کرنا ہوں گے۔
جس میں سے ڈائریکٹ ٹیکس(انکم ٹیکس) کی مدمیں وصولیوں کا ہدف186.664 ارب روپے، سیلز ٹیکس کی مد میں225.490 ارب روپے اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی مد میں 26.80ارب روپے جبکہ کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں وصولیوں کا ہدف94.50 ارب روپے مقرر کیا گیا ہے۔
The post جنوری2023 کیلیے 533.453ارب کا ٹیکس ہدف مقرر appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/70KpSMY
No comments:
Post a Comment