Urdu news

Sunday, 15 January 2023

مری میں پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ

پاکستان تحریک انصاف کی سابق رکن اسمبلی عابدہ راجہ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس میں وہ معجزانہ طور پر بچ گئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مری میں پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے عابدہ راجہ پر موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں گولی اُن کی گاڑی کے ٹائر پر لگی۔

 

پی ٹی آئی کی سابق رکن اسمبلی نے کہا کہ مری انگوری پولیس کے پاس کوئی گاڑی ہی نہیں جو فوری پہنچتی، دو پولیس اہلکار گھنٹوں بعد بمشکل جائے وقوعہ پر پہنچے اور پولیس نے کوئی کارروائی بھی نہیں کی۔

بعد ازاں ڈی پی او مری فراز احمد نے ایم پی اے پر فائرنگ واقع کا نوٹس لیا اور ابتدائی تحقیقات کے بعد بتایا کہ عابدہ راجہ انگوری کے علاقے میں اپنا گھر تعمیر کررہی ہیں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ دو لوگوں نے فائرنگ کی۔

ڈی پی او نے ایس ڈی پی او مری کو فوری قانونی کا روائی کرنے کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ افسران کو میرٹ پر تفتیش کرتے ہوئے ملوث ملزمان کو فوری گرفتاری کی ہدایت کی۔

پولیس نے واقعے کی تمام زاویوں پر تحقیقات شروع کردی جبکہ ڈی پی او نے ملزمان کی جلد گرفتاری کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ پولیس شہریوں کی جان و مال سے کھیلنے کی اجازت نہیں دے گی۔

The post مری میں پی ٹی آئی کی سابق ایم پی اے پر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/pu2vLYi

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...