راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ فواد چودھری کی گرفتاری میں الیکشن کمیشن سیاسی فریق بن گیا ہے۔
فوادچودھری کی گرفتاری میں الیکشن کمیشن سیاسی فریق بن گیاالیکشن کمیشن کاکام پرچےکروانانہیں الیکشن کرواناہےحکومت کےارادےواضع ہوگئےہیں عوام کوسمجھ جاناچاہیے یہ الیکشن نہیں کچھ اورکرنےجارہےہیںIMFکی شرائط سےپہلےگرفتاریوں کادورشروع ہوگاجس کےبعدجام حکومت کاسڑکوں پرکام تمام ہوجائےگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 25, 2023
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ الیکشن کمیشن کا کام پرچے کروانا نہیں بلکہ الیکشن کروانا ہے۔ حکومت کے ارادے واضح ہو چے ہیں، عوام کو سمجھ جانا چاہیے کہ یہ الیکشن نہیں، کچھ اور کرنے جا رہے ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چودھری کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کی گرفتاری میں الیکشن کمیشن سیاسی فریق بن گیا ہے۔ آئی ایم ایف کی شرائط سے پہلے گرفتاریوں کا دور شروع ہوگا، جس کے بعد جام حکومت کا سڑکوں پر کام تمام ہو جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ جو قوم الیکشن کمیشن پر اعتبار نہیں کر رہی، وہ الیکشن کےنتائج پرکیاخاک اعتبارکرےگی۔ چھوٹا بھائی پرائم منسٹرہےاوربڑے بھائی کےپاکستان آنےپر پاؤں میں مہندی لگی ہے۔ الیکشن کامطالبہ کرنےوالے الیکشن پرجانےکےلیےتیارنہیں ہیں۔ نیب ترامیم سےفائدہ اٹھانےوالےعنقریب قوم کے احتساب کی بھینٹ چڑھیں گے۔
سابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ زرمبادلہ کےذخائر4بلین سےکم اورIMFکی شرائط سرپر ہیں۔ وزیروں کاجمعہ بازارلگاہے۔سیاسی اقتصادی معاشی اورتوانائی کابحران حکومت کےگلےپڑنےوالاہے۔ملک جام ہےحکومت کاکام تمام ہے۔ فوادکی گرفتاری جلتی پر پیڑول کاکام کرےگی۔ اب ملک الیکشن کےبجائےتشددکی راہ پر چل پڑا ہےفیصلےسڑکوں پرہوں گے۔
The post فواد چودھری کی گرفتاری میں الیکشن کمیشن سیاسی فریق بن گیا، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/pfN7xVn
No comments:
Post a Comment