Urdu news

Saturday, 21 January 2023

کراچی؛ دکان میں پراسرار دھماکے سے متعدد افراد جھلس گئے

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں قائم دکان میں پراسرار دھماکے سے متعدد افراد جھلس گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن ایک نمبر میں قائم دکان کے اندر پراسرار دھماکے سے متعدد افراد جھلس کر زخمی ہوگئے۔

اطلاعات کے مطابق ابتدائی طور پر دھماکہ گیس سلنڈر کا بتایا جا رہا تھا تاہم جب پولیس موقع پر پہنچی تو سلنڈر دھماکے کے شواہد نہیں ملے، دھماکا ڈیکوریشن کی دکان میں بنے ہوئے مچان پر ہوا تھا جس کے باعث وہاں پر بیٹھے ہوئے متعدد افراد ہاتھ اور چہرہ جھلس گیا۔

دوسری جانب اورنگی ٹاؤن پولیس نے بم ڈسپوزل یونٹ کو طلب کیا جو واقعہ سے متعلق شواہد جمع کر رہا تھا۔

The post کراچی؛ دکان میں پراسرار دھماکے سے متعدد افراد جھلس گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/9GmjInr

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...