Urdu news

Wednesday, 18 January 2023

حلقہ این اے 193 ضمنی انتخاب کیلیے عمران خان نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے

 راجن پور: پنجاب کے ضلع راجن پور سے قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی نشست این اے 193 پر ضمنی الیکشن کیلیے عمران خان نے کاغذات نامزدگی وصول کرلیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راجن پور کے حلقہ جام پور این اے 193 کی نشست پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی سردار جعفر لغاری کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی جس پر الیکشن کمیشن نے 26 فروری 2023 کو ضمنی الیکشن کا اعلان کیا ہے۔

پی ٹی آئی نے اس حلقے سے انتخاب لڑنے کا اعلان کیا ہے، حلقہ این اے 193 سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان انتخاب لڑیں گے جس کے لیے الیکشن کمیشن سے کاغذات نامزدگی وصول کرلیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی پی ٹی آئی کے چیئرمین قومی اسمبلی کی خالی ہونے والی متعدد نشستوں پر الیکشن لڑ چکے ہیں جبکہ ایک روز قبل پی ٹی آئی نے اسپیکر کی جانب سے 34 اراکین کے استعفے منظور ہونے کے بعد اعلان کیا کہ مذکورہ حلقوں میں عمران خان الیکشن لڑیں گے۔

The post حلقہ این اے 193 ضمنی انتخاب کیلیے عمران خان نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/9sZq6WE

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...