Urdu news

Saturday, 4 February 2023

27 سال بعد کوئٹہ میں کر کٹ کی واپسی ہو رہی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدس بزنجو نے پی ایس ایل کے نمائشی میچ کے کھلاڑیوں کے اعزاز میں استقبالیہ پر کہا ہے کہ 27 سال بعد کوئٹہ میں کر کٹ کی واپسی ہو رہی ہے۔

استقبالیہ میں جاوید میانداد، بابر اعظم، شاہد خان آفریدی، سرفراز احمد، عمر اکمل سمیت دیگر کھلاڑی شریک ہوئے جس پر وزیراعلیٰ بلوچستان نے اپنے قومی ہیروز کا کوئٹہ آنے پرشکریہ ادا کیا۔

عبدالقدس بزنجو نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کرکٹ سے والہانہ محبت کرتے ہیں، کوئٹہ میں کر کٹ میچ کا انعقاد صوبے میں امن کے قیام کا مظہر ہے، پی سی بی بلوچستان کے باصلاحیت کھلاڑیوں کو موقع دے۔

وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ کرکٹ میچ اپنے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی اور امن کے شہدا کے نام کرتا ہوں۔

The post 27 سال بعد کوئٹہ میں کر کٹ کی واپسی ہو رہی ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/9njyogv

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...