Urdu news

Wednesday, 8 February 2023

استعفوں کی منظوری معطل؛ 43 پی ٹی آئی ارکان کو پارلیمنٹ پہنچنے کی ہدایت

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے 43 ارکان کے استعفوں کی منظوری معطل ہونے کے بعد انہیں پارلیمنٹ ہاؤس پہنچنے کی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی ارکان کی آمد پر اسپیکر اور حکومتی ماہرین کا بھی اہم اجلاس طلب کرلیا گیا ہے جب کہ پی ٹی آئی ارکان کی اپنے اپنے علاقوں سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد آمد شروع ہو گئی ہے۔ تحریک انصاف کے 43 ارکان کو سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر شہزاد وسیم کے چیمبر میں یکجا ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے مزید 43 اراکین کے استعفے منظور

پی ٹی آئی ایوان میں آنے کی حکمت عملی اپوزیشن چیمبر سینیٹ میں طے کریں گے۔ پی ٹی آئی کی جانب سے اپوزیشن لیڈر راجا ریاض کو ہٹا کر قومی اسمبلی  اپوزیشن چیمبر بھی تحریک انصاف کو دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے 43 ارکان سے م تعلق پیش رفت کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی آج آئینی و قانونی ماہرین اور اہم حکومتی رہنماؤں سے مشاورت کریں گے۔ اسپیکر آفس میں آج اہم اجلاس ہوگا، جس میں تحریک انصاف نے ان ارکان کو پارلیمنٹ میں آنے یا روکنے بارے جائزہ لیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کی منظوری معطل ہونے کا لاہور ہائی کورٹ کا فیصلہ تاحال قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول نہیں ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق جب آرڈر موصول ہوگا تو اس کے بعد اسپیکر معاملے کا آئینی و قانونی جائزہ لینے کے بعد حکمت عملی واضح کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ فی الوقت الیکشن کمیشن کے حوالے سے ہے کہ ضمنی الیکشن کرانے سے تا حکم ثانی روکا گیا ہے۔ آج اس معاملے پر اہم مشاورت ہوگی، عدالت کے فیصلے کا جائزہ لینے کے بعد اگلی حکمت عملی طے ہوگی۔ آج ہونے والی اہم مشاورت کے بعد ہی پی ٹی آئی ارکان کو ایوان میں آنے یا روکنے سے متعلق لائحہ عمل اختیار کیا جائے گا۔

The post استعفوں کی منظوری معطل؛ 43 پی ٹی آئی ارکان کو پارلیمنٹ پہنچنے کی ہدایت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/c3lm1JY

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...