Urdu news

Sunday, 5 February 2023

ترکیہ میں 7.8 شدت کا زلزلہ، 10 افراد ہلاک

ترکیہ: ترکیہ میں 7.8 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔

امریکی جیالوجیکل سروے کے مطابق ترکیہ میں 7.8 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے، ترکیہ کے کئی علاقے زلزلے کی شدید جھٹکوں سے لرز اٹھے۔ زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث ترکیہ کے صوبہ دیاربکر میں متعدد عمارتیں گرگئیں۔

زلزلہ صوبہ غازیان کے شہر نردوی سے 26 کلومیٹر دور جب کہ اس کا مرکز 17.9 کلومیٹر زیر زمین ریکارڈ ریکارڈ کیا گیا۔

مقامی میڈیا کے مطابق ترکیہ کے علاوہ یونان، قبرص، اردن، لبنان، شام، عراق، آرمینیا، برطانیہ میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے سے پورے خطے میں شدیدجانی ومالی نقصان کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

The post ترکیہ میں 7.8 شدت کا زلزلہ، 10 افراد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/s5MwbrI

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...