Urdu news

Friday, 3 February 2023

کراچی میں سرکاری تیل چوری ہونے کا انکشاف

کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ میں سرکاری تیل چوری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے تیل چوری کرنے کے لیے 166 فٹ کی خفیہ سرنگ بنا رکھی تھی۔ ملک بھر میں سپلائی ہونے والے خام تیل کی لائن میں کنڈا لگایا گیا تھا۔

شرافی گوٹھ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کوگرفتار کرلیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔  دو ماہ کے دوران کراچی کے ضلع ملیر میں سرکاری تیل چوری کا یہ تیسرا واقعہ ہے۔

The post کراچی میں سرکاری تیل چوری ہونے کا انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/mkvP89M

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...