Urdu news

Saturday, 4 February 2023

برطانیہ میں خاتون کو آن لائن ہراساں کرنے والا ملزم اسلام آباد سے گرفتار

 اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارے نے برطانیہ میں مقیم خاتون کو آن لائن ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے ایک کارروائی میں خاتون کو ہراساں کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، جو شکایت کنندہ کی برطانیہ میں مقیم بیٹی کو ہراساں کررہا تھا۔

ملزم نے سوشل میڈیا پر متاثرہ خاتون کی قابل اعتراض تصاویر شئیر کی تھیں اور 2020ء سے بلیک میل کر رہا تھا۔ ایف آئی اے ے ملزم مبین علی کو اسلام آباد سے گرفتار کرکے اس کے زیر استعمال 3 موبائل فونز ضبط کرلیے۔

ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

The post برطانیہ میں خاتون کو آن لائن ہراساں کرنے والا ملزم اسلام آباد سے گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/xNru93Z

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...