Urdu news

Tuesday, 7 February 2023

شیخ رشید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر

 اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر کی گئی۔

سیشن جج طاہر محمود نے شیخ رشید کی درخواستِ ضمانت ایڈیشنل سیشن جج کو بھجوا دی، ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا شیخ رشید کی درخواستِ ضمانت پر کل سماعت کریں گے۔

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پولیس کی معاونت سے پراسیکیوشن نے شیخ رشید پر جھوٹے الزامات لگائے اور ہائیکورٹ کی جانب سے نوٹس معطل ہونے کے باوجود شیخ رشید کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، شیخ رشید پر ایف آئی آر میں لگائی گئی دفعات عام شہری کی درخواست پر نہیں لگ سکتی۔

درخواست گزار کے مطابق شیخ رشید کو صرف سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا ہے اور انکے خلاف پولیس نے اختیارات کا غلط استعمال کیا، شیخ رشید اڈیالہ جیل میں قید ہیں مزید تفتیش کی ضرورت نہیں۔

استدعا کی گئی ہے کہ عدالت شیخ رشید کی درخواستِ ضمانت منظور کرے۔

The post شیخ رشید کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست دائر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/HsoEpza

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...