Urdu news

Thursday, 2 February 2023

سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں اضافہ

  کراچی: ڈالر کی بڑھتی ہوئی قدر سے مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 31 ڈالر کے اضافے سے 1955 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعرات کو سونا مہنگا ہوگیا۔

فی تولہ اور فی دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 2200 روپے اور 1887 روپے کا اضافہ ہوگیا جس کے نتیجے میں کراچی حیدرآباد سکھر ملتان لاہور فیصل آباد راولپنڈی اسلام آباد پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھکر 207200 روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھکر 177641روپے کی سطح پر آگئی۔

اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے بڑھکر 2300 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی 42.88 روپے بڑھکر 1971.88 روپے کی سطح پر آگئی۔

The post سونے کی عالمی اور مقامی قیمت میں اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/hBW0qZH

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...