Urdu news

Wednesday, 1 February 2023

شیخ رشید کی گرفتاری پر عمران خان کی شدید مذمت

 اسلام آباد: شیخ رشید کی گرفتاری کی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی شدید مذمت کی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کی گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو گرفتار کرلیا گیا

عمران خان نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں لکھا کہ رسوائے زمانہ الیکشن کمیشن کی مقررکردہ ایسی متعصّب اور منتقم نگران حکومت تاریخ میں اس سے پہلے ہم پرکبھی مسلط نہ ہوئی۔ سوال یہ ہے کہ آیا پاکستان اس عوامی تحریک کا متحمل ہوسکتا ہے جس کی جانب ہمیں ایسے وقت میں دھکیلا جارہا ہے جب امپورٹڈ سرکار ہمارا دیوالہ نکال چکی ہے؟

The post شیخ رشید کی گرفتاری پر عمران خان کی شدید مذمت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/yCaqlIU

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...