Urdu news

Thursday, 9 February 2023

دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے اجلاس بے نتیجہ ختم

  کراچی: دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل اور پاکستان فارماسیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے درمیان مذاکراتی اجلاس ہوا جو کہ بغیر نتیجے کے ختم ہوگیا۔

مذاکراتی میٹنگ میں سی ای او ڈریپ، اسپیشل سیکریٹری وفاقی وزارت صحت شامل تھے جبکہ پی پی ایم اے کی جانب سے فاروق بخاری، زاہد سعید اور قیصر وحید شامل تھے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی قائم کردہ کمیٹی اور پی پی ایم اے کے درمیان مذاکرات رواں ماہ دوبارہ ہوں گے، اجلاس میں قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ پی پی ایم اے نے شکوہ کیا کہ ادھار پر خام مال منگوانے کی اجازت دی گئی ہے لیکن اس کا ہمیں کوئی فائدہ نہیں، ادھار پر خام مال منگوانے پر ہمیں مستقبل میں نقصان ہوگا، دواؤں کے خام مال کی درآمد کیلیے بینک ایل سی کو کھولا جائے اور 1300 ادویات کے جز کی قیمتوں کا مہنگائی کے حساب سے تعین کیا جائے۔

وفاقی وزیر صحت قادر پٹیل نے پی پی ایم اے وفد کو یقین دہانی کروائی۔ رواں ماہ، وفاقی حکومت اور پی پی ایم اے کے درمیان مذاکرات اسلام آباد میں دوبارہ ہوں گے۔

وزیر صحت عبدالقادر پٹیل نے کہا کہ ادویات کی قیمتوں کو بڑھانے کا کوئی فارمولا طے نہیں ہوا، ذخیرہ اندوز ادویات ذخیرہ کرتے ہیں، ادویہ ساز کمپنیوں کی نمائندہ تنظیم نے حکومت سے دوائیں 38.5 فیصد مہنگی کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

ادویہ ساز کمپنیوں کی نمائندہ تنظیم پاکستان فارما سیوٹیکل مینوفیکچررز ایسوسی ایشن (پی پی ایم ای) کے چیئرمین فاروق بخاری نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں ادویات کی کمی کا مسئلہ شدت اختیار کر چکا، متعدد ادویات دستیاب نہیں ہیں۔

The post دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے اجلاس بے نتیجہ ختم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Z4IdW8t

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...