Urdu news

Sunday, 2 April 2023

کراچی سے ٹورنٹو جانیوالی پرواز کی اوسلو میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ

  کراچی: جناح انٹرنیشنل ائرپورٹ کراچی سے ٹورنٹو جانے والی پرواز 783 کی اوسلو ائرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ ہوئی۔

ترجمان قومی فضائی کمپنی کے مطابق دوران پرواز سید جاوید نامی مسافر کی حالت بگڑ گئی تھی۔ مسافر کا بلڈ پریشر کم ہونے اور بے ہوشی طاری ہونے کے سبب فوری طبی امداد کی فراہمی ناگزیر ہوگئی اور پرواز کی اوسلو ائرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کروانی پڑی۔

پی آئی اے کی پرواز میں موجود 3 ڈاکٹروں نے مسافر سید جاوید کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی،تاہم ڈاکٹروں کی متفقہ رائے کے مطابق ایمرجنسی ڈیکلیئر کی گئی، جس پر پرواز کے کپتان نے اوسلو ائرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی کی بنیاد پر طیارہ اتارنے کی اجازت اور طیارے کے دروازے کے ساتھ ایمبولینس طلب کی، جس کے بعد مسافر کو مکمل طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 783 نے اوسلو ائرپورٹ سے ٹورنٹو کے لیے دوبارہ اڑان بھری۔ ایمرجنسی میڈیکل گراؤنڈ پر لینڈنگ کے سبب مسافر کو طبی امداد اور دیگرامور کے باعث پرواز مقررہ منزل تک پہنچنے میں 4 گھنٹے کی تاخیر کا شکار ہوئی۔پی آئی اے کی ٹورنٹو سے واپس پاکستان(اسلام آباد)پرواز اب نائٹ کرفیو کے سبب 13 گھنٹے کی تاخیر سے آپریٹ ہوگی۔

The post کراچی سے ٹورنٹو جانیوالی پرواز کی اوسلو میں میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/prEkbhZ

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...