Urdu news

Monday, 3 April 2023

انسداد دہشتگردی عدالت کا عمران خان کو آج گیارہ بجے پیش ہونے کا حکم

 لاہور: انسددا دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عمران خان کو آج گیارہ بجے پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی 3 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت ہوئی، جس میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے عمران خان کو آج گیارہ بجے تک پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

درخواست کی سماعت انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کی ڈیوٹی جج نے کی، جس میں سابق وزیراعظم کی جانب سے وکیل نے دلائل دیے کہ عمران خان کو شدید ترین  سکیورٹی خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

عدالت نے استفسار کیا کہ آپ صرف یہ بتائیں کہ عمران خان عدالت میں پیش ہوں گے یا نہیں؟، جس پر وکیل نے کہا کہ 2 سابق وزرائے اعظم کا قتل ہوچکا ہے۔ ہمیں ڈیڑھ بجے کا وقت دیں، عمران خان پیش ہوجائیں گے۔

عدالت نے حکم دیا کہ عمران خان گیارہ بجے تک پیش ہوں۔ گیارہ بجے کیس دوبارہ سنیں گے، اگر عمران خان پیش ہوئے تو ٹھیک ورنہ قانون کے مطابق فیصلہ کردیں گے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ریلیف اسے ہی ملے گا جو عدالت پیش ہوگا۔

دوران سماعت وکیل نے عدالت سے کہا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر سکیورٹی کے مناسب انتظامات نہیں ہیں۔ جس پر عدالت نے اسپیشل برانچ کے اہلکار کو طلب کرکے احاطہ عدالت کے باہر سے غیر ضروری افراد کو نکالنے کی ہدایت کی۔ وکیل نے کہا کہ عمران خان کو سکیورٹی کے سخت ترین تحفظات ہیں۔ اگر عدالت کہے تو میں اس حوالے سے دلائل دے دیتا ہوں کہ ملزم کے پیش ہوئے بغیر بھی کارروائی آگے بڑھ سکتی ہے۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ آپ کو ایک ہفتے کی ضمانت ملی تھی، آپ نے ضمانتی مچلکے تک جمع نہیں کرائے۔ سارا ریلیف آپ ہی کو نہیں مل سکتا ۔ آپ کی درخواست پر سکیورٹی کے انتظامات کردیے ہیں ۔ آپ کو گیارہ بجے کا وقت دیا ہے اس پر عملدرآمد کریں۔

بعد ازاں انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔

دوران سماعت جے آئی ٹی کے سربراہ ایس ایس پی عمران کشور انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ  عمران خان شامل تفتیش نہیں ہوئے ، جس پر وکیل نے کہا کہ ہم اپنا تحریری بیان پولیس کو جمع کرا دیتے ہیں یا جے آئی ٹی زمان پارک آ کر تفتیش کر لے، یہ ہوتا آیا ہے۔ ڈیوٹی جج نے ریمارکس دیے کہ بہتر یہی ہے آپ تحریری بیان جے آئی ٹی کو جمع کرا دیں ۔۔

بیرسٹر سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ ہم عمران خان کا تحریری بیان عدالت میں جمع کرانے کو تیار ہیں، جس پر عدالت نے جے آئی ٹی کے سربراہ کو آئندہ سماعت پر دوبارہ پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ جلد از جلد تفتیش مکمل کریں۔

The post انسداد دہشتگردی عدالت کا عمران خان کو آج گیارہ بجے پیش ہونے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/N3fGPds

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...