Urdu news

Wednesday, 5 April 2023

تخت لاہور کی لڑائی پاکستان کو لے ڈوبے گی، بلاول بھٹو

خیر پور: چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ افسوس ہے ملک کے ساتھ طاقتور طبقہ کھیل کھیل رہا ہے، تخت لاہور  کی لڑائی پاکستان کو لے ڈوبے گی۔

ان خیالات کا اظہار بلاول بھٹوزرداری نے پیرعبدالقادر شاہ جیلانی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز گمبٹ میں پاکستان کے پہلے پھیپڑوں کی پیوندکاری کے شعبے سمیت نئے منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی  اور وفاقی وزیرخارجہ  بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم نہیں مانتے کہ ملک میں کوئی انصاف کا ادارہ ہے، یہ ادارہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کو آج تک انصاف نہیں دلوا سکا، کسی جج نے ذوالفقار علی بھٹو کا کیس نہیں سنا، ان ہی عدالتوں نے قائد عوام کو پھانسی پر چڑھایا۔

وفاقی وزیرخارجہ نے مزید کہا کہ جب دوسرے ادارے میں چند لوگ ضد پر اتر ہی  آئے ہیں کہ انہیں سیاست کرنی ہے تو  پھر وہ تیاری پکڑلیں، ہم پر نالائق مسلط کیے گئے، کیا یہ جج نہیں دیکھ سکتے تھے؟ انہوں نے کہا کہ تخت لاہور کی لڑائی پاکستان کو لے ڈوبے گی۔

بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ صدارتی ریفرنس پر آج تک جواب نہیں دیا گیا، صوبوں کا حق مارا گیا تو اُس وقت از خود نوٹس کہاں تھا۔

قبل ازیں  چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے  گمبٹ کے پیرعبدالقادر شاہ جیلانی انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں  ملک میں پھیپڑوں کی پیوندکاری کے پہلے شعبے سمیت  پہلے ہیلتھ سٹی اور ادویات کے یونٹ کا سنگ بنیاد رکھا۔

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ حکومتِ سندھ نے ایک عالمی معیار کا میڈیکل انفرااسٹرکچر کھڑا کردیا ہے، جو دیگر صوبوں سے بہت آگے ہے۔

 

The post تخت لاہور کی لڑائی پاکستان کو لے ڈوبے گی، بلاول بھٹو appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/rXfeY2M

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...