Urdu news

Wednesday, 2 August 2023

سول ایوی ایشن نے مسافروں کیلیے پولیو ویکسی نیشن کارڈ کی شرط کی تردید کردی

 اسلام آباد: سول ایوی ایشن اتھارٹی  نے بیرون ملک جانے والے  مسافروں کے لیے پولیو ویکسی نیشن کارڈ کی شرط کی تردید کردی ہے۔ 

ترجمان سول ایوی  ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ  سی اے اے کی جانب سے بیرون ملک جانے والے  مسافروں کے لیے پولیو ویکسی نیشن کارڈ کی کوئی شرط نہیں رکھی گئی۔

ترجمان  سی اے اے کا کہنا ہے کہ عوام الناس سے درخواست ہے کہ وہ پولیو کارڈ حاصل کرنے کے لیے کسی بھی غیر مصدقہ آن لائن پیشکش پر کان نہ دھریں۔

مسافر بالخصوص ان آن لائن  عناصر کو نظر انداز کردیں جو اپنے آپ کو مختلف ایئرلائنز کا نمائندہ ظاہر کرتے ہوں،  اس انتباہ کا مقصد مسافروں کو پولیو کارڈ کے نام پر موقع پرست مفاد پرستوں کے ہاتھوں آن لائن فراڈ  کا  شکار ہونے سے بچانا ہے۔

ترجمان نے وضاحت کی کہ سوشل میڈیا پر زیرگردش لیٹر اسلام آباد ایئرپورٹ کی اندرونی خط و کتابت تھی جو منسوخ  ہوچکا، یہ بات واضح کی جاتی ہے کہ  مذکورہ لیٹر کسی بھی طرح پولیو سے متعلق ٹریول ایڈوائزری نہیں ہے۔

سول ایوی ایشن کی جانب سے مسافروں سے التماس کی گئی ہے  کہ جس ملک کے سفر کا ارادہ رکھتے ہوں ایئرلائن سے اس ملک کی ہیلتھ بالخصوص پولیو ویکسی نیشن پالیسی  کے  بارے میں ضرور پوچھیں۔

The post سول ایوی ایشن نے مسافروں کیلیے پولیو ویکسی نیشن کارڈ کی شرط کی تردید کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/SZuH4Em

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...