اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے طلال چوہدری اور دانیال عزیز کی توہین عدالت پر 5 برس نا اہلی کی سزا ختم ہونے پر انکو مبارکباد دی ہے۔
سماجی روابط کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر انہوں نے کہا کہ ’’گزشتہ برسوں میں پاکستان کی خوشحالی و ترقی کے دشمنوں کے گروہ کی اس ملک میں کئے گئے منفی اقدامات کا اندھیرا چھٹ رہا ہے‘‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کے ان رہنماؤں کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے ان صعوبتوں کے باوجور مسلم لیگ ن اور قائد میاں محمد نواز شریف کا ساتھ نہیں چھوڑا اور ثابت قدم رہے.
The post طلال چوہدری، دانیال عزیز کی توہین عدالت کی سزا ختم؛ وزیراعظم کی مبارکباد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/FsJxTGQ
No comments:
Post a Comment