Urdu news

Wednesday, 2 August 2023

ژوب کینٹ پر حملے میں ہلاک دہشت گرد افغانی نکلے، دفترخارجہ کا شدید ردعمل

 اسلام آباد: ژوب کینٹ میں دہشت گردی میں افغان دہشت گردوں کے ملوث ہونے کی تصدیق ہوگئی، پاکستانی دفترِ خارجہ  کی جانب سے  شدید رد عمل  کا اظہار کیا گیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 12 جولائی کو ژوب کینٹ پر حملے میں ملوث 3 دہشت گردوں کی شناخت افغان شہریوں کے طور پر ہو گئی۔ دہشت گردوں کا تعلق افغانستان کے صوبہ قندھار سے ہے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ نے افغان سفارت خانے کو افغانی دہشت گردوں کی لاشیں وصول کرنے کی ہدایات دے دی ہیں۔

افغان دہشت گردوں کی پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں مسلسل شمولیت اور پاکستان کے اندر دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین کے استعمال پر پاکستانی دفترِ خارجہ نے شدید اظہارِتشویش اور مذمت کی ہے۔

 

The post ژوب کینٹ پر حملے میں ہلاک دہشت گرد افغانی نکلے، دفترخارجہ کا شدید ردعمل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/S7NTyeW

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...