Urdu news

Tuesday, 8 August 2023

پیپلزپارٹی دو روز بعد انتخابی مہم کا آغاز کرے گی، بلاول بھٹو

سکھر: وزیر خارجہ اور پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ ہم دو تین روز میں اپنی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔

سکھر میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی الیکشن سے کبھی خوفزدہ نہیں ہوئی اور نہ ہی پیچھے ہٹی ہے، ہمارے کارکنان ہر وقت انتخابات کیلیے تیار رہتے ہیں۔

انہوں نے کارکنان کو مخاطب کرکے کہا کہ ’دو تین روز بعد میں آپ کے پاس واپس آؤں گا اور پھر ہم ملکر پیپلزپارٹی کی انتخابی مہم شروع کریں گے، حکومت اور مصروفیات سے فارغ ہوتے ہی میں آپ کے درمیان ہوں گا‘۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم سب ملکر جدوجہد کریں گے اور شہید بے نظیر بھٹو کے نامکمل مشن کو ساتھ مل کر مکمل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اگلی حکومت ملی تو کراچی سمیت سندھ بھر میں علاج کی مفت سہولت فراہم کریں گے۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم پر ڈاکا ڈالا گیا اور سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور چیئرمین پی ٹی آئی نے اسپتالوں پر قبضے کی کوشش کی۔

The post پیپلزپارٹی دو روز بعد انتخابی مہم کا آغاز کرے گی، بلاول بھٹو appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/eBXFl0R

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...