Urdu news

Friday, 11 August 2023

وفاقی اردو یونیورسٹی کے طلبہ کو منشیات سپلائی کرنے والا گرفتار

  کراچی: وفاقی اردو یونیورسٹی کے طلبہ کو منشیات سپلائی کرنے والا شخص گرفتار کرلیا گیا۔

عزیز بھٹی پولیس نے ایک کارروائی میں وفاقی اردو یونیورسٹی کے طلبہ کو نشہ  سپلائی کرنے والے بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار کو کرلیا۔

ایس پی گلشن اقبال عزیر احمد کے مطابق گرفتار کیے گئے ملزم ابراہیم  ولد سرفراز خان کے قبضے سے 2100 گرام چرس برآمد کرکے اینٹی نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

وفاقی اردو یونیورسٹی کے طلبہ کو منشیات سپلائی کرنے والے ملزم کو مزید تفتیش کے لیے انویسٹی گیشن پولیس کے سپرد کردیا گیا ہے۔

The post وفاقی اردو یونیورسٹی کے طلبہ کو منشیات سپلائی کرنے والا گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/bfEtYTP

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...