Urdu news

Friday, 11 August 2023

کراچی؛ سینٹرل پولیس آفس کے قریب پیزا شاپ پر ڈکیتی کی ویڈیو سامنے آ گئی

  کراچی: آئی آئی چندریگرروڈ پر واقع سینٹرل پولیس آفس کے قریب پیزا شاپ پر ڈکیتی کی واردات کی ویڈیو سامنے آ گئی۔

پولیس کے مطابق ڈکیتی کے دوران ملزم پیزا شاپ کے عملے سے موبائل فون چھین کر ساتھی سمیت فرار ہوگیا۔واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شلوار قمیص میں ملبوس ملزم اکیلا ہی دکان کے اندرآتا ہے اور جائزہ لیتا ہے۔ اس دوران تسلی کرنے کے بعد ملزم  پیزا  شاپ کے عملے کو اسلحہ کے زور پر ایک جگہ اکھٹا کرتا ہے۔

ملزم دکان میں موجود افراد سے موبائل فونز اور رقم چھین لیتا ہے۔ بعد ازاں ملزم پیزا شاپ کے باہر کھڑے اپنے ساتھی کے ساتھ موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہوگیا۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کا چہرہ واضح ہے۔

واضح رہے کہ پیزا شاپ میں ڈکیتی کی واردات جمعے کی شب ساڑھے 10 بجے پیش آئی ۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

The post کراچی؛ سینٹرل پولیس آفس کے قریب پیزا شاپ پر ڈکیتی کی ویڈیو سامنے آ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/6JRuesx

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...