Urdu news

Friday, 4 August 2023

گھریلو ملازمہ رضوانہ تشدد کیس کی تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی تشکیل

اسلام آباد میں بااثر خاتون کے تشدد کا شکار کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ کے کیس کی تحقیقات کیلیے جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کیس کی تحقیقات کے لیے پانچ رکنی جے آئی ٹی کے قیام کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا، جس میں تین اسلام آباد پولیس کے افسران جبکہ دو انٹیلی جنس ایجنسیز کے افسران بھی شامل ہوں گے۔

رپورٹ کے مطابق اسلام آباد پولیس کی جانب سے ڈی آئی جی آپریشنز شہزاد ندیم بخاری کنویئنر ہوں گے۔

مزید پڑھیں: چائلڈ پروٹیکشن بیورو نے کمسن بچی رضوانہ کی تحویل حاصل کرلی

قبل ازیں چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کی ہدایت پر حکام نے گھریلو ملازمہ رضوانہ کی قانونی تحویل حاصل کر لی۔

چیئرپرسن سارہ احمد نے بتایا کہ رضوانہ کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی قانونی تحویل میں لے لیا ہے، اس کا علاج معالجہ جنرل اسپتال میں جاری ہے جبکہ اسے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔

The post گھریلو ملازمہ رضوانہ تشدد کیس کی تحقیقات کیلیے جے آئی ٹی تشکیل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/HVtQs45

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...