Urdu news

Friday, 4 August 2023

علی امین گنڈاپور کے گھر پر چھاپہ، سیلاب ریلیف کا سامان برآمد

ڈی آئی خان میں مقامی پولیس نے علی امین گنڈاپور کی گرفتاری کیلئے ان کے گھر پر چھاپہ مارا تاہم وہ موجود نہیں تھے جس کے باعث کوئی گرفتاری نہ ہوسکی۔

پولیس نے علی امین کے گھر سے سیلاب ریلیف، کورونا ریلیف کا سامان اور غلیلوں و ڈنڈوں کے تھیلے بھی برآمد کرلئے۔

پولیس علی امین کے گھر سے ریلیف کے سامان کے کئی ٹرک بھر کر لے گئی۔

علی امین گنڈا پور نے چند روز قبل نگراں وزیر اعلیٰ کو خط لکھا تھا جس میں وزیر اعلیٰ پر کئی الزامات لگائے تھے ۔ انہوں نے نگران وزیر اعلیٰ اعظم خان کے خلاف عوام کو اکسایا اور دھمکیاں دی تھیں ۔

ادھر علی امین کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ پولیس ہمارا ذاتی سامان لے گئی ہے جس کی رسیدیں موجود ہیں۔

تاہم پولیس کے مطابق یہ سرکاری ریلیف کا سامان ہے جو مقامی انتظامیہ نے غریب عوام کی امداد کیلئے جاری کیا تھا۔

The post علی امین گنڈاپور کے گھر پر چھاپہ، سیلاب ریلیف کا سامان برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/5YUG3e0

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...