Urdu news

Friday, 14 January 2022

بوسٹر ڈوز کے لیے عمر کی حد 18سال مقرر

 اسلام آباد: این سی او سی نے بوسٹر ڈوز کے لیے عمر کی حد 18سال مقرر کردی۔ 

ایکسپریس نیوز کے مطابق این سی او سی نے بوسٹر ڈوز کے لیے عمر کی حد 18سال مقرر کردی ہے۔ اس حوالے سے این سی او سی نے بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 18 سال سے زائد عمر کے افراد کل سے بوسٹرڈوز لگواسکتے ہیں، مکمل ویکسینیٹڈ افراد 6 ماہ بعد بوسٹر ڈوز لگوا سکتے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بوسٹرویکسین کے لیے عبوری گائیڈ لائنز جاری

واضح رہے کہ پاکستان میں بوسٹر ڈوز کا آغاز گزشتہ برس یکم دسمبر سے کردیا گیا تھا، تاہم ابتدائی طور پر بوسٹر ڈوز لگوانے کے لئے 50 سال سے زائد عمر افراد کی حد مقرر تھی، اور بعد میں 30 سال کی عمر کے افراد بوسٹر ڈوز کے اہل تھے۔

 

The post بوسٹر ڈوز کے لیے عمر کی حد 18سال مقرر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3I5Hvnq

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...