Urdu news

Friday, 14 January 2022

بااثر قیدیوں کو نجی اسپتال میں رکھنے پر سینئر سپرٹینڈنٹ کراچی جیل معطل

 کراچی: بااثر قیدیوں کو جیل سے نجی اسپتال میں رکھنے پر وزیراعلی سندھ کے حکم پرسینئر سپرٹینڈنٹ کراچی سینٹرل جیل محمدحسن سہتو کو معطل کردیا گیا ہے۔

محکمہ سروسزجنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوآرڈی نیشن نے ان کی معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ حسن سہتو کو محکمہ داخلہ میں رپورٹ کرنے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعلی سندھ کے حکم پر بااثر قیدیوں کو جیل سےاسپتال میں رکھنے کا معاملے پر ایڈیشنل سیکریٹری جیل خانہ جات محکمہ داخلہ تحقیقات کررہے ہیں۔جس کی رپورٹ وزیراعلی کو دی جائے گی۔

The post بااثر قیدیوں کو نجی اسپتال میں رکھنے پر سینئر سپرٹینڈنٹ کراچی جیل معطل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/3tr11q5

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...