Urdu news

Wednesday, 9 February 2022

آزاد کشمیر میں تیندوے کو مارنے والے 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج

آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا میں تیندوے کو مارنے والے 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہٹیاں بالا کے نواحی گاؤں سرائی میں تیندوا کو مارنے والے 2 افراد رفاقت کیانی اور طفیل کے خلاف سٹی تھانہ ہٹیاں بالا میں مقدمہ درج کیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق مقدمہ زیر دفعہ 10 ضمن 21 وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ 2014 آزادکشمیر کےتحت مقدمہ درج ہوا۔ وائلڈ لائف حکام کے مطابق ملزمان نے تیندوے کو گلے اور کمر میں پھندہ ڈال کر ہلاک کیا تھا۔

تیندوے کی موت پر مقدمہ درج ہونے کے بعد عوام نے احتجاج کیا اور وائلڈ لائف کے ذمہ داران کے اقدام کو معنی خیز بھی قرار دیا۔ دوسری جانب ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے عدالت سے عبوری ضمانتیں کرا لیں۔

The post آزاد کشمیر میں تیندوے کو مارنے والے 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/u4ohm5p

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...