Urdu news

Wednesday, 9 February 2022

فیس بک دوستی کا افسوسناک انجام، 2 بہنوں کو طلاق

 لاہور: سوشل میڈیا کی دوستی نے دو گھر اجاڑ دیے،دو بہنوں کو طلاق ہو گئی جبکہ بیٹے نے نازیبا وڈیو وائرل ہونے پر ماں کو گولی مار دی۔

ثاقب نامي شخص نے فیس بک پر ڈسکہ کی رہائشی خاتون سے دوستی کر لی جو اس قدر بڑھ گئی کہ نازیبا وڈیو اور تصاویر کا تبادلہ ہونے لگا، پھر نازیبا وڈیو سے ثاقب اسے بلک میل کرکے رقم بٹورنے لگا۔

جب ثاقب کی ڈیمانڈ حد سے بڑھ گئی تو خاتون نے مزید رقم دینے سے انکار کر دیا جس پر ملزم نے نازیبا وڈیو خاتون کے گھر والوں کو بھیج دیں، وڈیو دیکھ کر خاتون کو اس کے شوہر نے طلاق دیدی۔

دوسری طرف خاتون کی چھوٹی بہن کے سسرال والوں نے اس کی بڑی بہن کی وڈیو دیکھنے کے بعد اسے طلاق دیدی،معاملہ یہیں ختم نہیں ہوا،بیٹے نے طلاق یافتہ ماں کو گولی مار دی جو اس کی ٹانگ میں لگی، خاتون نجی اسپتال میں زیر علاج رہی ، خاتون کی جان تو بچ گئی لیکن اب وہ دارالامان میں پناہ لینے پر مجبور ہے۔

The post فیس بک دوستی کا افسوسناک انجام، 2 بہنوں کو طلاق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/FAJWjVD

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...