Urdu news

Wednesday, 9 February 2022

پانچ سال سے ٹائر میں پھنسی، مگرمچھ کی گردن آزاد کرالی گئی

انڈو نيشيا: انڈونیشیا کے کھلے ماحول میں ایک مگرمچھ کی گردن سے کچھ نیچے موٹرسائیکل ٹائر پھنس گیا تھا اور اب پانچ برس بعد لوگوں نے اس کی گردن چھڑائی ہے۔

یہ جانور پلو شہر کے کھارے پانی کا رہائشی تھا۔ جنگی حیات کے تحفظ کے ماہرین نے 2016 میں سولاویسی جزیرے کے پاس اسے دیکھا تو گردن میں ٹائر پھنسا ہوا تھا۔ اس کے بعد سے کئی مرتبہ اس مگرمچھ کی تکلیف دور کرنے کی کوشش کی گئی لیکن کوئی کامیابی نہ مل سکی۔

پلو دریا کے کنارے کئی افراد نے مگرمچھ کو دھوپ سینکتے ہوئے نوٹ کیا اور اس کے قریب جانے کی کوشش کی لیکن دو روز قبل اسے دوبارہ پکڑنے کی کوشش کی گئی۔

منصوبے کے تحت ایک پرندہ فروش نے ایک پرندے کا چارہ ڈال کر اسے قابو کرنے کی کوشش کی۔ دوسری جانب کئی لوگ ہاتھوں میں رسیاں لیے چوکنا تھے۔ لیکن وہ یہ عمل تین ہفتے سے کررہے تھے جس میں آخرکار کامیابی مل ہی گئی۔

مقامی باشندوں نے اس جانور کا نام ٹِلی رکھا ہے۔ پرندہ فروش نے کہا کہ انہیں تکلیف میں مبتلا جانوروں کو دیکھ کر درد ہوتا ہے۔ جیسے ہی مگرمچھ پرندے کو کھانے کے لیے پانی سے باہر نکلا تو لوگوں نے اسے آگے گھسیٹا اور قابو کرلیا۔ اتنے میں ایک شخص نے ہمت کرکے اس کا ٹائر کاٹ ڈالا اور کئی برس بعد اسے شکنجے سے نجات دلادی۔

اس کوشش میں کافی وقت لگا اور لوگ سردی کے باوجود سردی سے شرابور ہوگئے۔ ماہرین کے مطابق کسی بے رحم شخص نے جان بوجھ کو اس بے زبان جانور پر ٹائر کا بوجھ ڈالا ہے۔ چونکہ اسے پکڑنے کی کئی ناکام کوششیں کی گئی تھیں لیکن اس بار کی کامیابی پر لوگوں نے غیرمعمولی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

The post پانچ سال سے ٹائر میں پھنسی، مگرمچھ کی گردن آزاد کرالی گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/G54BDTM

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...