Urdu news

Saturday, 5 February 2022

کوئٹہ میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 4 مزدورجاں بحق

کوئٹہ: کوئٹہ کے نواحی علاقے سرہ غوڑگئی میں کوئلے کی کان میں دھماکے کے نتیجے میں4 کان کن جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

کانوں اور معدنیات کے محکمے کے چیف انسپکٹر عبدالغنی نے نجی ٹی وی کو بتایا کہ جمعہ کی شب کوئٹہ کے نواح میں کوئلے کی کان میں زوردار دھماکا ہوا جس کے باعث 7 کان کن کان میں پھنس گئے، ان میں سے چار مزدور ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

امدادی کارروائیاں گزشتہ رات شروع کردی گئی تھیں، ریسکیو آپریشن کے دوران تین زخمیوں کو کوئٹہ سول ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں محمد خان،فضل الرحمن جبکہ دو نامعلوم افراد شامل ہیں۔

 

The post کوئٹہ میں کوئلے کی کان میں دھماکا، 4 مزدورجاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Um01ZMN

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...