Urdu news

Friday, 4 February 2022

سمندر کی بند ہوائیں آج مکمل طور پر فعال ہونے کا امکان

 کراچی: شہر میں آج سے سمندر کی بند ہوائیں مکمل طورپرفعال ہونے کا امکان ہے۔

جمعے کے روز موسم خشک رہا،زیادہ سے زیادہ پارہ 28ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، شہر کا مطلع صاف اورخشک رہا، صبح کے وقت بلوچستان کی شمال مشرقی ہوائیں چلیں جبکہ دوپہر کے بعد سمندرکی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں جذوی طورپربحال ہوئیں جس کی رفتار14کلومیٹر فی گھنٹہ ریکارڈ ہوئیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے سمندری ہوائیں مکمل طورپرفعال ہوسکتی ہیں جبکہ آئندہ 24گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت میں اضافہ متوقع ہے،اس دوران کم سے کم پارہ 18اورزیادہ سے زیادہ 29ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

The post سمندر کی بند ہوائیں آج مکمل طور پر فعال ہونے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/nXEFz98

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...