Urdu news

Monday, 7 February 2022

کسٹمز کا چھاپہ، سوا5 کروڑ کی جعلی دوائیں برآمد

 کراچی: گھروں پر جعلی دوائیں بنائی جانے لگیں جب کہ کسٹمز اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن نے شہر میں متفرق کارروائیوں کے دوران ساڑھے8 کروڑروپے مالیت کی دوائیں اورممنوعہ اشیا قبضے میں لے لیں۔

کسٹمز انفورسمنٹ کلکٹریٹ کراچی کے اینٹی اسمگلنگ آرگنائزیشن کے عملے نے خفیہ اطلاع ملنے پربلدیہ ٹاؤن کے مکان میں غیرقانونی طور پرقائم فیکٹری پر چھاپہ مارکر5 کروڑ 25 لاکھ روپے کی جعلی دوائیں، پیکنگ میٹریل اور اسمگل شدہ کیمیکل برآمد کرکے ملزم کوگرفتارکرکے اس کے خلاف کسٹمز لیڈوکین اورکاپی رائٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے آئی پی آرایکٹ ڈرگ کنٹرول ایکٹ اور مجازعدالت سے ریمانڈ حاصل کیا تاہم گرفتارملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

دوسری جانب ایک اورکارروائی کے دوران ٹرک سے بھاری مقدار میں غیرملکی اسمگل کپڑا ضبط کیا،کپڑے اورٹرک کی کل مالیت ایک کروڑ75لاکھ روپے ہے۔

ترجمان کسٹم کے مطابق مذید ایک اورکارروائی کے دوران ٹرک سے اسمگل شدہ کوکنگ آئل کو ضبط کیا جس کی مالیت ایک کروڑ 50 لاکھ روپے ہے،تینوں متفرق کارروائیوں میں اسمگل ضبط اشیا کی مالیت 8 کروڑ50روپے کے لگ بھگ ہے۔

The post کسٹمز کا چھاپہ، سوا5 کروڑ کی جعلی دوائیں برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Cl2qM96

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...