Urdu news

Monday, 7 February 2022

کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی نوجوان چل بسا

 کراچی:  نارتھ کراچی میں اتوار کی شب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔

نارتھ کراچی پاور ہاؤس بی بی سی بروسٹ کے قریب اتوار کی شب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا نوجوان پیر کو علی الصباحعباسی شہید اسپتال میں دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ مقتول کی شناخت 22 سالہ اسامہ ولد برکت کے نام سے کی گئی۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے بی بی سی بروسٹ والی گلی میں داخل ہوکر اسامہ سے لوٹ مار کی تواسامہ نے مزاحمت کی جس پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں اسامہ زخمی ہوکر زمین پرگر پڑاتھا اورڈاکو نقدی ، موبائل فون اور قمیتی سامان چھین کر فرار ہوگئے تھے۔

اسامہ کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیاگیا جہاں ڈاکٹروں نے بتایاکہ ایک گولی اسامہ کے سر اور دوسری اس کے دائیں ہاتھ میں لگی ہے، اسپتال میں ڈاکٹروں نے اسامہ کی جان بچانے کی کوشش کی تاہم وہ جانبر نہ ہوسکا۔

مقتول حافظ قرآن اور6 بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا

اسامہ سہراب گوٹھ الاآصف اسکوائرکے قریب کارہائشی اورحافظ قرآن تھا، مقتول نوجوان کال سینٹر پرملازمت کرتا اور6 بھائیوں میں سب سے چھوٹا تھا، کزن کے مطابق مقتول نوجوان اتوارکی شب اپنے دوست کے ہمراہ چپلی کباب کھانے کے لیے نارتھ کراچی پاورہائوس چورنگی کے قریب ریسٹورنٹ گیا تھا جہاں موبائل فون چھینے کی واردات کے دوران ڈاکوئوں نے مزاحمت کرنے پر اسے زخمی کردیا تھا جس کے بعد اسے عباسی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

مقتول نوجوان کے اہلخانہ نے وزیراعلیٰ ، آئی جی سندھ اورڈی جی رینجرز سندھ سے ضلع وسطی میں جرائم کی وارداتوں پر قابو پانے کا مطالبہ کیا ہے، نماز جناہ بعد نماز ظہرگلشن اقبال ڈسکو بیکری کے قریب مسجد قبا میں اداکی گئی،مقتول کو نیوکراچی نمبر 6 کے قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔

ڈکیتی میں نوجوان کے قتل کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم

ایس ایس پی سینٹرل ایس پی معروف عثمان نے تھانہ سرسید کے علاقے نارتھ کراچی سکیٹر الیون اے میں ڈکیتی کے دوران اسامہ کے قتل کی تحقیقات کیلیے کمیٹی تشکیل دیدی۔

ترجمان کے مطابق کمیٹی میں ایس ڈی پی او گلبرگ ، ایس ایچ او سمن آباد اور ایس ایچ او سرسید ٹائون شامل ہیں جبکہ ایس ایس پی سینٹرل نے مقتول اسامہ کے گھر گلزار ہجری جا کر اہلخانہ سے تعزیت کی اور انھیں یقین دلایا کہ اسامہ کے قاتلوں کو جلد گرفتار کرلیا جائیگا، قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

The post کراچی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی نوجوان چل بسا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/QG4a30u

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...