Urdu news

Monday, 7 February 2022

فیصل واوڈا نااہلی کیس، الیکشن کمیشن کل فیصلہ سنائے گا

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن 9فروری کو پی ٹی آئی سینیٹرفیصل واوڈا نااہلی کیس کا بڑا فیصلہ سنائے گا۔

الیکشن کمیشن پی ٹی آئی سینیٹر فیصل واوڈا کی نااہلی کیلئے دائر درخواستوں پر محفوظ فیصلہ 9 فروری کو سنائے گا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو فیصل واوڈا کیس کا جلد فیصلہ کرنے کا حکم دیاتھا، پیپلزپارٹی ایم این اے قادر خان مندوخیل سمیت تین درخواست  گزاروں نے فیصل واوڈا کی مبینہ دوہری شہریت کی بنیاد پر نااہلی کی درخواستیں دائر کی تھیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے 23 دسمبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

 

The post فیصل واوڈا نااہلی کیس، الیکشن کمیشن کل فیصلہ سنائے گا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/6HivVjN

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...