Urdu news

Tuesday, 1 February 2022

کراچی؛ گھریلو ناچاقی پر خاتون نے پھندا لگا کر جان دیدی

 کراچی: ڈیفنس میں شوہرسے اختلافات کی وجہ سے خاتون نے گلے میں پھندا لگاکرخودکشی کرلی۔

ساحل تھانے کی حدود ڈیفنس فیز 8 خیابان خیبر،لین نمبر13 اقبال لین میں بنگلے سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی،اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس نے خاتون کی لاش کوچھیپاایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا جہاں متوفیہ کی شناخت 30 سالہ سائرہ ارم زوجہ نذیر الحق کے نام سے کر لی گئی۔

ایس ایچ اوساحل پیرشبیرحیدرنے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق خاتون بنگلے میں اکیلی رہائش پذیر تھی اورخاتون نے اپنے شوہرسے اختلافات کی وجہ سے مبینہ طور پر گلے میں رسی کا پھندا لگا کرخود کشی کی ہے تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تفتیش کررہی ہے۔

The post کراچی؛ گھریلو ناچاقی پر خاتون نے پھندا لگا کر جان دیدی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/TqxDpurRE

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...