راولپنڈی: سرینگر ہائی وے پر اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے 64 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کرلی۔
برآمد شدہ منشیات میں 48 کلوگرام افیون اور 16 کلوگرام سے زائد چرس شامل ہے۔ منشیات گاڑی کی ڈگی میں خفیہ طور پر چھپائی گئی تھی۔
ایے این ایف کے مطابق دورانِ کارروائی گجرانوالہ کی رہائشی خاتون تنویر اختر اور جہلم کے رہائشی تنویر احمد نامی دو ملزمان کو گرفتار کرکے ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
The post اے این ایف کی کارروائی؛ 64 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/JWPv9bzLX
No comments:
Post a Comment