پشاور: خیبرپختونخوا کی وزارتِ صحت نے اعلان کیا ہے کہ اب صحت کارڈ سے جگر کی پیوند کاری بھی ممکن ہوگی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ صحت کے ترجمان نے اعلان کیا کہ جنوری 2022 سے جگر کی پیوند کاری صحت کارڈ میں شامل کی گئی ہے، جس کے تحت جگر کی پہلی مفت پیوندکاری کا کامیاب آپریشن اسلام آباد کے نجی اسپتال میں کیا گیا۔
محکمہ صحت کے ترجمان نے بتایا کہ پشاور سے تعلق رکھنے والی 61 سالہ خاتون کا جگر تبدیل کیا گیا جبکہ اُن کی ایک سال تک کی ادویات کے اخراجات بھی صحت کارڈ سے کور ہوں گے۔
ترجمان نے بتایا کہ صوبے کا کوئی بھی شہری صحت کارڈ کی مدد سے کسی بھی اسپتال میں جاکر اپنا علاج بالکل مفت کراسکتا ہے۔
The post صحت کارڈ میں جگر کی پیوندکاری کی سہولت بھی شامل appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/BzQm3wD
No comments:
Post a Comment