Urdu news

Thursday, 3 February 2022

سندھ یونیورسٹی سے طالبہ کو اغوا کرنے کی کوشش

جامشورو: جامشورو شہر میں قائم سندھ یونیورسٹی سے طالبہ کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی، جس میں طالبہ نے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندھ یونیورسٹی کے شعبہ عمرانیات میں تھرڈ ایئر کی طالبہ الماس عباس کو موٹر سائیکل سوار افراد نے اغوا کی کوشش کی۔

متاثرہ طالبہ نے بتایا کہ وہ سینٹرل لائبریری سے سندھ یونیورسٹی گرلز ہاسٹل کی طرف جارہی تھی کہ اسی دوران موٹرسائیکل پر سوار افراد نے زبردستی ساتھ لے جانے کی کوشش کی۔

سجاول کی رہائشی طالبہ نے گرلز ریسکیو سینٹر پہنچ کر تحریری شکایت درج کرائی اور ملزمان کے خلاف کارروائی کی استدعا کی۔

گرلز ہاسٹل کی افسر ناہیدہ آرائیں نے واقعے کی تصدیق یا تردید کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ طالبہ کے اغوا کی کوشش کی اطلاع ملی، اس حوالے سے معلومات حاصل کر رہے ہیں۔

The post سندھ یونیورسٹی سے طالبہ کو اغوا کرنے کی کوشش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/2dnk5pv

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...