Urdu news

Thursday, 3 February 2022

بلوچستان سے کالعدم تنظیم داعش کا دہشت گرد گرفتار

 کوئٹہ: انسداد دہشت گردی فورس نے بلوچستان کے علاقے مچھ میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنطیم داعش کے دہشت گرد کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی ٹی نے بولان کے علاقے مچھ میں خفیہ معلومات پر آپریشن کیا، جس میں کالعدم دہشت گرد تنظیم داعش کا دہشت گرد گرفتار ہوا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد کے قبضے سے دھماکا خیز مواد، نٹ بولٹ، غیرملکی کرنسی سمیت دیگر مواد برآمد ہوا ہے۔ سی ٹی ڈی ترجمان نے کہا کہ مبینہ دہشت گرد مستونگ سے مچھ دہشت گردی کی بڑی واردات کرنے آرہا تھا۔

گرفتار ہونے والے دہشت گرد کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی میں مقدمہ درج کر کے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا گیا۔

The post بلوچستان سے کالعدم تنظیم داعش کا دہشت گرد گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/yjEOleBVm

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...