اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ غیرمستحکم قیادت کے ہاتھوں بھارتی معاشرہ تیزی سے زوال پذیر ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر فواد چوہدری نے ٹوئٹ کیا کہ مودی کے بھارت میں جو کچھ ہو رہا ہے، وہ خوفناک ہے، حجاب پہننا کسی بھی دوسرے لباس کی طرح ذاتی پسند ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ شہریوں کو حجاب کے انتخاب میں آزادی ہونی چاہیے۔
خیال رہے کہ بھارت میں باحجاب خواتین کے لیے تعلیمی اداروں کے دروازے بند ہونے پر سوشل میڈیا پر بھی طوفان کھڑا ہوگیا ہے، برقع اور حجاب کرنے والی خواتین کے حق میں ٹوئٹر پر ٹرینڈز بھی چل رہے ہیں۔
What’s going on in #ModiEndia is terrifying, Indian Society is declining with super speed under unstable leadership. Wearing #Hujab is a personal choice just as any other dress citizens must be given free choice #AllahHuAkbar
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 8, 2022
امن کا نوبل انعام یافتہ طالبہ ملالہ یوسف زئی نے بھی بھارت میں تعلیمی اداروں کی نامناسب رویے کی مذمت کی اور اس عمل کو خوفناک قرار دیا۔
The post باحجاب طالبات پر پابندی؛ بھارتی معاشرہ تیزی سے زوال پذیر ہے، فواد چوہدری appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/nmQDeTJ
No comments:
Post a Comment