Urdu news

Tuesday, 15 March 2022

ڈی چوک میں 10لاکھ لوگ لانے کے بجائے172ارکان ایوان میں لائیں،شاہد خاقان عباسی

 اسلام آباد: مسلم لیگ(ن) کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت 10 لاکھ لوگ ڈی چوک میں لانے کے بجائے172ارکان ایوان میں لائے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ضرور 10لاکھ لوگ لائیں لیکن وہ عدم اعتماد کے ووٹ کو نہیں روک سکتے۔ جب آدمی کے پاس کچھ نہ رہے تو وہ گالم گلوچ پر اتر آتا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ جس مائی کے لعل میں ہمت ہے اسمبلی جانے سے روک کر دکھا دے۔آپ کودھمکیاں مہنگی پڑیں گی ۔عوام کی آواز کو جو روکے گا اسکو جواب ملے گا۔جو حکومت سڑکوں کا رخ کرے وہ ناکام ہو چکی ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے کچھ ممبران کو نیب کی طرف سے نوٹس آئے ہیں نیب کو بتانا چاہتا ہوں آپکو اسکا جواب دینا پڑیگا۔ نیب کا کام  تحریک عدم اعتماد میں مداخلت کرنا نہیں ہے۔حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں کا آلہ کار بننے والا اپنے کیے کا ذمہ دار ہو گا۔

The post ڈی چوک میں 10لاکھ لوگ لانے کے بجائے172ارکان ایوان میں لائیں،شاہد خاقان عباسی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/MGykawB

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...